20

SHOتھانہ صدر نے مشکوک شخص سے چرس برآمد کرلی

جڑانوالہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے دوران گشت مشکوک شخص سے 2 کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون جڑانوالہ ملک عابد حسین ظفر کی قیادت میں ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بیناد پر کارروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے دوران گشت مشکوک شخص کو روک کر تلاشی کے دوران 2 کلو چرس برآمد کر لی ہے پکڑے جانیوالے شخص کی شناخت عدیل کے نام سے ہوئی ہے ایس ایچ او ریاض اٹھوال کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں نوجوان نسل کی رگوں میں زہر اتارنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے علاقہ کو منشیات سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے عوام الناس کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور مشکوک افراد بارے پولیس کو اطلاع دیں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا پولیس تھانہ صدر نے پکڑے جانیوالے منشیات فروش کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں