49

SHOتھانہ صدر نے منشیات فروش کورنگے ہاتھوں قابو کرلیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے فیکٹری ورکرز کو منشیات کی سپلائی کرنیوالے ناجائز فروش کو رنگے ہاتھوں حراست میں لیکر 1 کلو سے زائد چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون جڑانوالہ ملک عابد حسین ظفر کی ہدایت پر پولیس تھانہ صدر نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے پولیس نفری کے ہمراہ فرحان ملز کے ورکرز کو منشیات کی سپلائی کرنیوالے ناجائز فروش کاشف سہیل ساکن 123 گ ب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے ایس ایچ او ریاض اٹھوال کے مطابق پکڑے جانیوالے منشیات فروش نے چک نمبر 61 گ ب مہارنوالہ میں کرایہ پر مکان لے رکھا تھا اور فیکٹری ورکرز کو منشیات کی سپلائی کرتا تھا ایس ایچ او ریاض اٹھوال کا کہنا تھا کہ منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کیخلاف روزانہ کی بیناد پر کامیاب کارروائیاں جاری ہیں پولیس نے پکڑے جانیوالے منشیات فروش کے قبضہ سے 1320 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں