47

SHO ایوب ساہی اور چوکی انچارج سرفراز لائن حاضر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر محمد ایوب ساہی کو لائن حاضر کرتے ہوئے اسکی جگہ تھانہ ماموں کانجن کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سرفراز اولکھ کو ایس ایچ او تھانہ صدر تعینات کر دیا جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔ علاوہ ازیں چوکی انچارج سدھوپورہ سب انسپکٹر سرفراز کو لائن حاضر کرتے ہوئے اسکی جگہ اے ایس آئی جاوید اعظم کو چوکی انچارج سدھوپورہ تعینات کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب صدر رانا شاہد منیر منج ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ڈائیوو روڈ پر دعوت دی تو وہاں پر موجود وکلاء اور دیگر نے ہوائی فائرنگ کی اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر چوکی انچارج سرفراز نے ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں