21

SHO ساہیانوالہ نویداسلم کا پولیس ملازمین کے ہمراہ خاتون کے گھر دھاوا

فیصل آبا د(سٹاف رپورٹر)پولیس گردی کی شکار خاتون کی انصاف فراہم کرنے کی اپیل ۔تھانہ ساہیانوالہ کے ایس ایچ او نوید اسلم بیگ نے نفری کے ہمراہ چادرچار دیواری کا تقد س پامال کیا مجھ سمیت میری بہوبیٹیوں پر تشدد کیا میرے دانت توڑ دئیے ۔ آئی جی پنجاب ، آرپی او فیصل آبا د ،نوٹس لیں ،157گوجرہ کے رہائشی خاتون ساجدہ بی بی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فیصل آبا د پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا عرصہ 15سال سے محکمہ پولیس میں ملازم ہے اور اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ہے مورخہ 06جنوری 2024کو تھانہ سرگودھاروڈ میں ڈیوٹی کرکے گھر واپس آیا تو تھانہ ساہیانوالہ کے ایس ایچ او نوید اسلم بیگ نے پولیس ملازمین کے ہمراہ میرے گھر پر دھاوا بول دیا چادر چار دیواری کا تقدس ماپال کر تے ہوئے دیواریں پھلانگ کر کے گھر میں گھس آئے آتے ہی مجھ پر تشدد کرنا شروع کردیا جس سے میرے سامنے کے 2دانت بھی ٹوٹ گئے اور میں زخمی ہوگئی میری بہیوں اور بیٹیوں کو بھی زدوکوپ کیا میرے بیٹے پر ناجائز فروشی کا الزام لگا کر اس اغوا کر لیے گیے اور اس پر خود سے 1800گرام چرس ڈال دی جو کہ سراسر زیادتی ہے پولیس اپنے پیٹی بھایئوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے اور ہمیں حراساں کیا جارہا ہے متاثرہ خاتون ساجد بی بی نے نگران وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آبا دسے ملزمان کے خلا ف کارروائی کرکے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں