فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد سید خالد محمود ہمدانی کی طرف سے مختلف تھانوں کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری’ مزید ایک ایس ایچ او کو لائن حاضر کرتے ہوئے پانچ کو تبدیل کر دیا۔ تبدیل ہونیوالوں میں ایس ایچ او تھانہ منصور آباد سب انسپکٹر طالش عباس کو لائن حاضر کرتے ہوئے پولیس لائن سے سب انسپکٹر رانا مغفور کو ایس ایچ او تھانہ منصور آباد تعینات کر دیا۔ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے ایس ایچ او ریاض شاہ کو تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ گڑھ’ پولیس لائن سے سب انسپکٹر سید عتیق شاہ کو ایس ایچ او تھانہ سول لائن ‘ الیاس بیگ کو پولیس لائن سے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ اور پولیس ویژن سے سب انسپکٹر سید عون رضا شاہ کو تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔
41