46

SHO ڈجکوٹ کے نجی گن مین کی صحافی سے بدتمیزی

ڈجکوٹ (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ کے نجی گن مین کی صحافی سے بدتمیزی ، واقعہ کے مطابق گزشتہ روز ایک شہری پر فائرنگ کے وقوعہ کے دوران نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ اور صدر پریس کلب ڈجکوٹ رانا بلال فوٹیج بنا رہے تھے کہ ایس ایچ او رانا راشد جس کے نجی گن مین جس نے اپنی گردن پر ٹیٹو بنوا رکھا ہے اس نے بلاجواز موبائل فون چھیننے کی کوشش کی صحافی نے استفسار کیا کہ اپ کون ہیں اور کیوں یہ حکم چلا رہے ہیں تو ہاتھ میں ایس ایچ او کا وائرلیس تھامے گن مین بدزبانی کرنے لگا ، یاد رہے کہ حکام کی جانب سے نجی گن مین رکھنے پر پابندی عائد ہے لیکن تھانہ ڈجکوٹ میں روائتی سسٹم رائج ہے تھانہ میں تمام معاملات ٹیٹو والا گن مین انجام دے رہا ہے مقامی صحافیوں نے سی پی او سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں