فیصل آباد(پ ر)ایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ پوسٹ مکوآنہ کی سرپرائز چیکنگ کی۔ اس دوران پٹرولنگ پوسٹ پر جوانو ں کی حاضری، ڈسپلن، ٹرن آؤٹ، اسلحہ و پوسٹ کی صفائی اور کرائم اینڈ کنٹرول کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جبکہ گشت پر مامور سرکاری گاڑی کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے بہترین ڈسپلن،حاضری اور جانفشانی سے ڈیوٹی کرنے پر ملازمان کو CC3سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کردیا۔ اس دوران ہدایایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ای پولیس ایپ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ چیکنگ کی جائے۔
29