فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میں سیکرٹری کے امیدوار رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ نے بار کے وکلاء کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں سینئر اور جونیئر قانون دان’ بار کے سیکرٹری رانا ایم اے بابر’ ممبر پنجاب بار کونسل سردار فاروق ڈوگر’ سابق صوبائی وزیر رانا آفتاب احمد’ سابق ممبران اسمبلی شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ’ میاں طاہر جمیل’ چوہدری پرویز جٹ’ رانا وسیم اظہر سمیت ینگ وکلاء اور خواتین وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ ٹی پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری کے امیدوار رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ بنچ اور بار میں پل کا کردار ادا کروں’ اگر وکلاء برادری نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا تو میں انہیں مایوس نہیں کروں گا اور ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا’ میرا وعدہ ہے کہ کالے کوٹ کی عزت اور تکریم میں کبھی فرق نہیں آنے دوں گا اور اس کی عزت میں اضافہ کروں گا’ انشاء اللہ سیکرٹری بار بن کر محنت اور جانفشانی سے کام کر کے وکلاء کے مسائل حل کرائوں گا’ وکلاء کی حمایت کا شکریہ ‘ آپ کی یہ محبتیں مجھ پر قرض ہے’ یہ الیکشن فرد واحد کا الیکشن نہیں ‘ ہم سب نے مل کر یہ الیکشن لڑنا ہے’ مجھے فخر ہے کہ میری ٹیم میرے لئے دن رات کوشاں ہے اور ایک ایک وکیل کے پاس جا کر میرے لئے ووٹ مانگ رہی ہے’ انشاء اللہ جیت ہماری ہو گی’ انہوں نے کہا کہ میری جیت آپ سب کی جیت ہو گی’ انہوں نے بار کی خواتین وکلاء سے بھی اپیل کی کہ مجھے آپ کے ووٹ اور سپورٹ کی سخت ضرورت ہے’ خواتین وکلاء کے ووٹ فیصلہ کن ہوں گے’ لہٰذا اگر خواتین وکلاء نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا تو فتح کے بعد خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائوں گا۔ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کی خواتین لائیرز کو درپیش مسائل کا جامع حل اور بار اور بنچ میں اعتماد کی فضاء قائم کرنے میں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائوں گا’ کامیابی کے بعد ڈسٹرکٹ بار کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کروں گا’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرپنجاب بار کونسل سردار فاروق ڈوگر’ سابق صوبائی وزیر رانا آفتاب احمد’ سابق ممبران اسمبلی شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ’ میاں طاہر جمیل’ چوہدری پرویز جٹ’ بار کے سیکرٹری رانا ایم اے بابر نے کہا کہ جوں جوں الیکشن ڈے نزدیک آ رہا ہے رانا محمد مرتضیٰ حکیم کی حمایت میں روزبروز اضافہ ہونے سے ان کی کامیابی یقینی نظر آنے لگی ہے’ انہوں نے کہا کہ اب یہ قافلہ رکنے والا نہیں’ انشاء اللہ ہم سب ان کی جیت کیلئے میدان عمل میں نکل پڑے ہیں’ ہمیں اللہ کے حضور قوی امید ہے کہ رانا محمد مرتضیٰ حکیم ہی جیتے گا’ انہوں نے کہا کہ رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ کی الیکشن کمپین عروج پر ہے’ بار میں تمام وکلاء کی زبان پر ایک ہی نام ہے وہ نام رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ کا ہے’ اس لئے میری ان وکلاء صاحبان سے بھی اپیل ہے جو وننگ ہارس کی تلاش میں ہیں’ ہم دعوے سے کہتے ہیں کہ رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ ہی بار کے سیکرٹری منتخب ہوں گے اور ہم سب مل کر ان کی انتخابی مہم چلائیں گے’ آج کا اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ نے وکلاء کے دلوں میں گھر کر لیا ہے اور الیکشن ڈے پر انہیں ہی ووٹ کاسٹ کریں گے’ ہم سب نے رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے’ ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں بار کا سیکرٹری منتخب کروا کر ہی دم لیں گے’ انہوں نے کہا کہ رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ نوجوان وکلاء کا نمائندہ ہے اور وکلاء کمیونٹی کیلئے کچھ کر گزرنے کا جذبہ رکھتا ہے’ ایسے محنتی نوجوان کو بار کی نمائندگی کا حق ضرور ملنا چاہئے۔
