15

T20میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی،عباس آفریدی

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر عباس آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔فاسٹ بائولر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کی وکٹ ہمارے لئے بہترین تھی خصوصی طور پر سفیان کیلئے اس نے بہت اچھی باولنگ کی ہے،یہاں بھی میری کوشش تھی کہ اپنی لائن اور لینتھ پر باولنگ کروں۔ گزشتہ سیریز اور یہ دونوں ہمارے لئے اہمیت کی حامل تھیں،ہمارے کپتان نے ہمیں کہا تھا کہ پہلے دونوں میچز جیتنے ہیں،آخری میچ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے،ٹی ٹونٹی میں کسی بھی ٹیم کو آسان ہدف نہیں کہہ سکتے۔زمبابوے ٹی ٹونٹی کی اچھی ٹیم ہے،ہمارا ٹیم ورک اور کمبی نیشن بہت اچھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں