جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کو اٹر ہسپتال میں بے لگام عملے نے والدہ اور بہن کی دوائی لینے کیلئے آنے والے شہری پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،متاثرہ نوجوان کی والدہ اور بہن ہسپتال کے عملہ کی منتیں کرتی رہیں،۔تفصیلات کے مطابق 240 موڑ کا رہائشی نوجوان ذیشان اپنی بیمار والدہ اور بہن کے ساتھ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں مفت دوائی لینے آیا مگر ہسپتال کے عملہ نے کنٹین والوں کے ساتھ مل کر اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ذیشان کی والدہ اور بہن ہسپتال کے عملہ کی منتیں کرتی رہیں مگر انہوں نے مبینہ تشدد کی انتہا کر دی جس پر وہ دوائی لیے بغیر واپس گھر چلا گیا۔ہسپتال کو میدان جنگ بنا نے والے عملہ سے جب ان کا موقف لیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ نوجوان ذیشان نے بدتمیزی کی دی تھی جس پر اسے سمجھانے کی کوشش کی گئی اور ہم نے اس کی پٹائی کر دی۔
36