برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
مالی صورت حال ابھی ٹھیک نہیں چل رہی جو لوگ روحانی طور پر خود کو مضبوط کریں گے وہ کامیاب ہیں اس وقت جو مل رہا ہے شکر ادا کریں اور مناسب پلاننگ کا سوچیں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
حالات بار بار خرابی کی طرف چلے جاتے ہیں ایک کام سیدھا ہوتا ہے تو دوسرا گلے پڑ جاتا ہے آپ صدقہ دیں اور حقوق العباد کے حوالے سے فوری معاملات سیدھے ضرور کریں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
اگر آپ پچھلی باتوں کو یاد کرتے رہیں گے اور لوگوں کی باتوں کو دل سے لگائیں رکھیں گے اس ٹینشن سے صحت تو خراب ہو گی دوسرے کاموں میں بھی رکاوٹیں شروع ہو سکتی ہیں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
آپ کو نہایت ہی سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے برسوں کے بنے رشتے ٹوٹنے کے قریب ہیں ان کو روک سکتے ہیں تو روک لیں ورنہ ساری عمر پچھتاوا ہی باقی رہ جائے گا۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
کاروباری معاملات بحکم اللہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں اور جن لوگوں نے اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھا لیا ان کو تیزی سے ان شااللہ آگے بڑھنے کا موقع ملے گا وقت کی قدر کریں۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
اپنوں کے ساتھ صورت حال کشیدہ رہ سکتی ہے خاندانی جھگڑے پھر زور پکڑ رہے ہیں اس لئے اب آپ کو چاہئے کہ چند دنوں کے لئے خاموشی اور دوری اختیار کر لیں تو بہتر رہے گا آپ کے لئے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
ٹینشن بہت زیادہ لیتے ہیں ہر بات کی جس کی وجہ سے آپ کو صحت کا مسئلہ در پیش رہتا ہے اور جس بات کو لے کر پریشان ہیں اس میں کچھ بھی نہیں ہے سب اللہ پر چھوڑ دیں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
مالی لحاظ سے آج اچھا دن ہے اللہ نے چاہا تو جو اہم ضرورتیں ہیں وہ بھی پوری ہوں گی اور آہستہ آہستہ بندش و جکڑن سے بھی آزاد ہوتے جا رہے ہیں بس زبان کو بند رکھیں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آپ اپنے اندر کسی بھی قسم کا لالچ پیدا نہ ہونے دیں جو نصیب میں لکھا ہوا ہے وہ تو مل کر رہے گا اور آپ کی ضرورتیں آجکل پوری ہوتی رہیں یہ بہت بڑی بات ہے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
ابھی چند دن آزمائش کے ہی ہیں اس لئے پہلے رشتوں کو بچائیں پھر خود کو زمانے کے برے کاموں سے اپنی حفاظت کرنا ضروری ہے خاص طور پر عزت وقار کے حوالے سے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
سخت حسد و بد نظر کا شکار ہیں اور یہ جو سارے مسئلے ہو رہے ہیں وہ اسی وجہ سے ہو رہے ہیں آپ کو چاہئے کہ روزانہ کے حساب سے سات یوم لگاتار اپنی نظر اتاریں بے حد ضروری ہے۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
آپ کو وراثتی امور اور خاندانی جھگڑوں کا سامنا ہو سکتا ہے جو لوگ کسی بھی معاملے کو لڑ کر یا غصے سے حل کرنا چاہتے ہیں وہ ایسا نہ کریں ورنہ خود کا نقصان ہوگا خاص طور پر عزت کا۔
56