برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
آج بھی صدقے کی ضرورت ہے اور کوشش کریں کہ ابھی کسی کے سامنے اوپن نہ ہوں اس وقت مالی طور پر بھی صورتحال ایسی ہی ہے چند دنوں تک مزید انتظار کرنا پڑے گا۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
حالات اب ایسے نہیں رہے نا ہی زندگی میں شامل لوگ بھی اس لئے زندگی کے بارے میں اب از سر نو جائزہ لیں پھر پلاننگ کر لیں اور اللہ کا نام لے کر اس پر ہی چلیں۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
جو لوگ اپنے تعلقات کا استعمال کریں گے ان کے لئے بہت کچھ ہے اب حالات بدل رہے ہیں جس قدر ممکن ہو ان پر توجہ دے کر پرانے تمام نقصانات کا ازالہ کر سکتے ہیں۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
کسی بھی کام کے بارے میں کسی سے ذکر مت کریں مخالفت کرنے والے سر پر کھڑے ہیں اور آپ کو اس وقت اوپن ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ صدقہ دیں اور خاموشی اختایر کریں۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
حالات بدل رہے ہیں آپ کی پوزیشن کافی کمزور ہو رہی ہے آپ صدقہ دیں اور اپنی زبان قابو میں رکھیں جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں وہ انتظار کریں۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
واپسی کا راستہ رکھیں کیوں انجانی سی منزل کی جانب سفر شروع کرنا چاہتے ہیں یہ مناسب نہیں۔ آج کچھ فیصلے کرنے ہوں گے اور خود کو مشکل سے نکالنا بے حد ضروری ہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
اپنے نظریئے سے کام مت کریں حالات کے مطابق چلنے کی کوشش کریں ورنہ نقصان ہو سکتا ہے ضروری نہیں کے دوسروں کے خیالات آپ سے ملیں آج اہم فیصلے کا دن بھی ہے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
اپنی تمام کوشش تیز کر دیں خاص طور پر روزگار کے حوالے سے ان شااللہ اس کا رزلٹ ضرورت ملے گا اور اپنی اولاد اور گھر والوں پر خاص توجہ دینا بھی بے حد ضروری ہو گیا ہے۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
بندش جیسی صورت حال ابھی بھی برقرار لگتی ہے آپ کو بڑے محتاط انداز سے چلنا ہوگا اور روحانی حل کر کے بندش کو توڑنے کی کوشش بھی کریں دو بھوکوں کو ہو سکے تو کھانا کھلا دیں۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
آپ دوسروں سے مدد کے طلب گار نہ بنیں صرف اللہ پاک کے سامنے ہی دست سوال کریں وہ ہی ہے جو آپ کی تمام پریشانیاں دور کرے گا آپ شاید غلط راستے پر ہیں۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آپ ابھی تک کسی جکڑن کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مختلف کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ اس سے باہر نکلیں نماز پر توجہ دیں اور کالے ماش سے اپنی نظر بھی اتاریں۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
جن معاملات میں سوچ سمجھ کر چلنے کی ضرورت ہے اس میں جلد باز اور لاپرواہی نہیں کرنی۔ اس وقت صورتحال قدر نازک سی ہے غلطی کی گنجائش نہیں ہے بالکل بھی۔
60