برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
اللہ نے چاہا تو آج ڈپریشن سے بھی نکلیں گے اور آپ کی ضرورتیں بھی پوری ہونے کے اسباب پیدا ہو جائیں گے اب قدرتی راستے مل جائیں گے۔ بس آپ کا فوکس اس پر ضرور ہو۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
آپ دن بدن بندش وغیرہ سے معاملات سے نکلتے جا رہے ہیں اور اب آگے بڑھنے کے دن ہیں ایک نیت معاف رہی تو وہ کامیابی حاصل کر لیں گے جس کی برسوں سے خواہش تھی۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
نئے کام کے ابتداکے لئے بھی اچھا دن ہے اور پرانے کاموں میں بھی بہتری ملنے کا واضع امکان موجود ہے آپ بالکل پریشان نہ ہوں اب اور بھی کئی معاملات حل ہو سکیں گے۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
آپ اب کھل کر اپنے کاموں پر توجہ دیں اور جس بھی معاملے کو حل کرنے میں برسوں لگ گئے تھے وہ دنوں مںی حل ہوتا نظر آتا ہے اس کی ابتدابھی ہو چکی ہے اب۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
مشتری جب زائچے میں ہو تو وارے نیارے ہو جاتے ہیں آپ ان دنوں بحکم اللہ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے ان شااللہ بڑے شاندار انداز سے کامیاب بھی ہوں گے جلد کریں بس۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
نحوست بدنظری دونوں کے گھیرے مںی ہیں اب صدقہ بھی دیں نظر بھی اتاریں اور حاسدین سے جس قدر ممکن ہو دور بھی ہو جائیں۔ آج کا دن بڑا ہی اہم ہوگا۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
مالی حوالے سے ابھی مشکلات چل رہی ہیں مگر صورتحال اب بہتری کی جانب چل پڑی ہے آپ جس بھی امید پر ہیں ان شااللہ اب اس میں کامیابی ملنے کا امکان روشن ہیں۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
آپ اپنے مسئیل جس میں خاص طور پر بندش تھی آزاد ہو رہے ہیں۔ آپ کو اب اچھی صورتحال کا سامنا ہوگا۔ آپ مناسب پلاننگ کر لیں اب آپ کو بہتری سے آگے بڑھنا ہوگا۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
آپ نے اگر اپنا راستہ ٹھیک کر لیا اور سیدھے راستے پر آ گئے تو پھر وارے نیارے ہو جائیں گے ان دنوں آپ کو جس طرف سے لالچ دیا جا رہا ہے اس پر بھی توجہ دیں یہ غلط ہے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
آپ انجان سی بندش و رکاوٹوں کا شکار ہیں جس بھی کام میں ناکامی ہوتی ہے اس کی وجہ شاہد یہ ہی ہے اس وقت آپ کو روحانی حل کی طرف ضرور جانا چاہئے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آپ مالی پریشانی سے بھی نکلیں گے اور جس بھی طرف کسی مقصد میں کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ اس کے بھی کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں آج اچھا دن رہے گا۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
اپنے گھر والوں اور اپنا صدقہ لازمی دیں اس وقت نحوست اور بدنظری کا واضع شکار ہیں آپ چاہ کر بھی خود سے نہیں نکل سکتے صرف اللہ سے مدد مانگیں وار ہوا لگتا ہے۔
42