34

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
صورتحال ان شااللہ مسلسل بہتری کی جانب جا رہی ہے اور اس میں بڑا فائدہ حاصل ہونا چاہئے جو لوگ ابھی تک مشکل محسوس کر رہے ہیں وہ اپنے حالات دوبارہ چیک ضرور کریں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
اللہ پاک کی آپ پر خاص مہربانی ہے جو اتنے سخت حالات سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ اب صورتحال کافی حد تک کنٹرول میں آ گئی ہے آج سے واضع بہتری دیکھنے کو ملے گی۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
اب بسم اللہ کر کے آج اپنے کام میں ہاتھ ڈالیں ان شااللہ بہتری ملنا شروع ہو جائے گیا ور ایک طرف سے رقم کا حصول بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے ضرورتیں پوری ہوں گی۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
جن مسائل سے نکلنے کے لئے برسوں انتظار کرنا پڑا اب بڑے واضع انداز میں اس سے نکل سکیں گے اور حسد کرنے والوں سے خود کو دور رکھیں گے تو زیادہ آسانیاں ملیں گی۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
آپ کے زائچے میں ستاروں کا بادشاہ بیٹھا ہوا ہے اس سے بحکم اللہ ہر کام میں غیر متوقع فائدہ حاصل ہوتا ہے اور آپ کو آج خود ہی اچھی خبریں ملنے سے معلوم ہو جائے گا۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
نحوست زندگی کو تنگ کر رہی ہے اس نے پورے گھر کو جکڑن میں لیا ہوا ہے اور اب اس کا حل نہیں کیا گیا تو ایک اچھا وقت آپ کے ہاتھوں سے نکل سکتا ہے یاد رہے۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
صدقہ دیں جس قدر بھی توقع ہو اور آج اپنے کسی کام کی کسی کو بھی کانوں کان خبر نہ ہونے دیں جو لوگ برسوں سے بیمار تھے زحل کے نکل جانے سے تیزی سے بہتری حاصل کریں گے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
بندش جیسی بھی ہو مشتری کے زائچے میں آ جانے سے وہ بے حد کم ہو رہی ہے اور چند دنوں مںی مکمل ختم ہو جائے گی آج آپ نے دو بھوکوں غریبوں کو کھانا ضرور کھلانا ہے۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
اگر آنے والے حالات کے بارے میں سمجھ نہیں آ رہی تو صدقہ بھی دیں تو خاص طور پر آپ استخارے کی مدد حاصل کریں ان دنوں اس کے بغیر آپ کا چلنا کافی مشکل ہو رہا ہے خیال کریں۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
انجانی بندش نے گھیرے میں لیا ہوا ہے آپ کو چاہئے کہ آپ سچی توبہ کریں آئندہ کے لئے اپنے معاملات ٹھیک کریں اور صدقہ لازمی دیں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکل سے بچا جا سکے ضروری ہے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آپ کو معلوم ہے کہ آجکل کون شرارتیں کر رہا ہے بس اس سے بچ کر چلیں اور اپنے معاملات کا کسی کو علم ہ ہونے دیں خاموشی سے چلیں گے تو زیادہ کامیابی حاصل ہو گی ان شااللہ۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
کسی کے گھر میں آٹے کا تھیلا لے کر ڈال دیں آدھے سے زیادہ مسئلہ تو آپ کا اسی سے حل ہو جائے گا۔ باقی آپ خود یا حی یا قیوم کا ورد شروع کریں تاکہ نحوست مکمل ختم ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں