27

آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (سیارہ مریخ)21مارچ سے 20اپریل
جب کسی نے بھی اپنا نیا کام شروع کرنا ہے وہ ابھی تمام حالات کا از سر نو جائزہ لے لیں تاکہ بعد میں مشکل نہ ہوں۔ ویسے انتظار کرنا بہتر ہے اور آجکل غضہ نہ کریں۔
برج ثور (سیارہ زہرہ) 21اپریل سے 20مئی
صدقہ دیں اور کثرت سے ذکر الہی کریں ایسا لگتا ہے جیسے آزمائشی سے دن چل رہے ہوں آپ دعا کریں گے تو یقینا اللہ اپک ہر مشکل سے آپ کو نکال دیں گے۔
برج جوزہ (سیارہ عطارد)21مئی سے 20جون
خانگی امور میں کشیدگی جیسی صورتحال ہے۔ آپ کو ہو سکے تو چند دنوں کے لئے مظر عام سے ہٹ جانے کی ضرورت ہے جو لوگ کسی بھی رسک کو لیں گے مشکل بڑھائیں گے۔
برج سرطان (سیارہ چاند)21جون سے 20جولائی
آپ کو اپنے مقصد کی تکمیل کے لئے جس طرف سے پیسوں کی امید ہے وہ فوری طور پر نہیں البتہ آگے چل کر چل جانے کی امید ہے۔ آج تو اولاد کا خانہ زیر غور ہے۔
برج اسد (سیارہ شمس)21جولائی سے 21اگست
ضرورت پوری ہوتی رہے تو بڑی بات ہے۔ آپ کس طرف شاٹ کٹ راستہ اختیار کرنے کے چکروں میں ہیں یہ مناسب نہیں ہے۔ اس طرح مشکل بڑھ سکتی ہے۔
برج سنبلہ ( سیارہ عطار د) 22اگست سے 22ستمبر
صدقہ اور صرف صدقہ پہ ضروری ہے آجکل بلا وجہ کی ٹینشن میں آئے ہوئے ہیں۔ ساتھ ساتھ توبہ بھی کریں اور کوشش کریں کہ اپنی زبان ہر صورت قابو میں رکھیں۔
برج میزان (سیارہ زہرہ ) 23ستمبر سے 22اکتوبر
جلد بازی نہ کریں سکون سے چلیں اور آپ کو کسی دوسرے معاملے میں آنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے اور کام پیار سے نکل سکتا ہے اس کے لئے غصہ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
برج عقرب(سیارہ مریخ) 23اکتوبر سے 22نومبر
آپ کی پوزیشن کافی کمزور جا رہی ہے بڑے محتاط انداز سے چلیں ذرا سی غلطی بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہے خیال کریں آپ کو ابھی خطرہ ہے۔ اس لئے صدقہ بھی دیں۔
برج قوس (سیارہ مشتری)23نومبرسے 20دسمبر
خود کو دوسروں کے سامنے کمزور ظاہر مت کریں اس طرح وہ آپ پر حاوی ہو جائیں گے حالات کے مطابق چلیں اور کسی بھی قسم کی رقم کا لین دین ابھی مناسب نہیں ہے۔
برج جدی( سیارہ زحل) 21دسمبرسے 19جنوری
آج کا دن اچھا اور آپ کی مشکلات میں اضافہ کم کرنے کا سبب بنے گا ان دنوں آپ کو روز گار اور گھر کے معاملات پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے پریشانی تو محسوس ہوتی ہے۔
برج دلو( سیارہ زحل) 20جنوری سے 18فروری
آپ مسلسل کسی غلطی کو کئے جا رہے ہیں اور اس کا اندازہ آپ کو ہے اس کام کو روک دیں اور وہ کام کریں جس سے اللہ بھی خوش ہو اور دل کو سکون بھی ملے۔
برج حوت (سیارہ مشتری)19فروری سے 20مارچ
صدقہ جاری رکھیں اگر پریشانی سے دور رہنا ہے تو آج کا دن آپ کو مکمل طور پر توکل اختیار کرنے کا مشورہ دے رہا ہے صرف اللہ پاک کے سہارے چلیں گے تو کامیاب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں