چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر فیصل عباس مانگٹ کا اراضی ریکارڈ سنٹرچنیوٹ کا سرپرائز وزٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ و دیگر افسران لینڈ ریکارڈ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سنٹر پر زیر التواء امور کو چیک کیا اور فرد جاری کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سائلین سے مسائل دریافت کیے اور موقع پر انچارج سنٹر کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے سنٹر میں صفائی کا اعلی ترین معیار ہمہ وقت برقرار رکھنے کی بھی تاکید کی۔انکا کہنا تھا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کی انسپکشن کا عمل جاری رہے گا اس لیے انتظامی امور کی ادائیگی میں مزید بہتری لائی جائے۔
96