41

اسحاق ڈار نے عمران خان کو معیشت پر مناظر ے کا چیلنج دیدیا

اسلام آباد (بیوروچیف ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو معیشت کے معاملے پر لائیو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ اپنے تمام افلاطون اکٹھے کرکے مذاکرہ کرلیں، آپ کو شیشہ دکھاؤں گا، معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہم نہیں آپ ہے، ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار آپ ہیں، ملک تباہ کرنے پر عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔اپنے ویڈیو بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹی پریس کانفرنس کی، عمران نیازی جھوٹ بولنے کے عادی ہیں، عمران خان نے پھر ایک جھوٹ بولا، عمران خان کا موٹو اور نصب العین الٹ ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان کے پیدا کردہ برے حالات کے بعد ہم نے ریاست کو بچایا ہے، ہمارے پاس دو راستے تھے، سیاست بچائیں یا ریاست بچائیں، ہم نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی مسائل کی تمام ذمہ داری عمران خان اور ان کی حکومت پر آتی ہے، عمران خان ہم آپ کی تباہی کو ٹھیک کر رہے ہیں، ہم نے جی ڈی پی گروتھ 6.10 فیصد پر چھوڑی تھی، ہمارے گزشتہ دور میں ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کا طوفان عمران خان کی وجہ سے آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں