45

اسلام دشمن عناصر کی گستاخیاں ناقابل برداشت ہیں

ساہیوال (بیورو چیف) یوتھ لیڈر پی ٹی آئی میاں بابر صغیر انجم نے کہاکہ پوری دنیا کے اسلام دشمن عناصر ہر چند ماہ کے بعد اسلام اور شعائر ا سلا م کی گستاخیاں کرنے سے باز نہیں آتے۔ جو کہ پوری دنیا میں موجود مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کر دیتا ہے۔ اس وقت 57 اسلامی ممالک کی خا مو شی مسلمانوں کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔ ا سلاموفوبیا قرارداد منظور کر کے یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ا س طرح پوری دنیا میں گستاخیوں کا سلسلہ روکا جا سکتا ہے۔ لیکن قرارداد کی منظوری کے بعد اب تک کتنی ہی گستاخیاں کی جا چکی ہیں۔ اور ان پر کسی قسم کا کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔ جب تک اس قرارداد پر عملی اقدامات نہیں کیے جائیں گے تب تک ایسے ہی شعائر اسلام کی گستاخیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جب مسلمان خود اپنے دین ا و ر اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی عزت و ناموس کے تحفظ کیلیے مثبت اقدامات نہیں اٹھائیں گے تو عالم کفر اس طرح کے ناپاک عوامل کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں