فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وائس چانسلرفیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرظفرچوہدری کی ہدایت اورایم ایس ڈاکٹرارشد چیمہ کی سربراہی میں شہرکے سب سے بڑے الائیڈ ہسپتال میں غریب اور مستحق مریضوں کے علاج معالجہ اورادویات کی فراہمی بلا روک ٹوک جاری ہے۔ آئوٹ ڈور میں کھانسی’ جراثیم کش’ انسولین اوردیگر ہمہ قسم کی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔الائیڈ ہسپتال ڈائریکٹر ایمرجنسی ومیڈیا سپوکس پرسن ڈاکٹرافضال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہسپتال میں غریب’مستحق مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جا رہی ہے اور انڈوراورآئوٹ ڈور کی فارمیسی سے مریضوں کو فری ادویات کی فراہمی تسلسل سے جاری ہے اورفارمیسی میں کھانسی کا شربت’اینٹی بائیوٹک’ جراثیم کش سمیت مختلف اقسام کی وافرمقدار میں موجود ہیں اورگزشتہ روز بھی شوگرکے 250مریضوں کو مفت انسولین دی گئی ہے اورہسپتال میں کمی کے حوالے سے افواہیں ہیں۔
31