38

الیکشن میں تاخیر نہیں ہو گی

اسلام آباد (بیوروچیف ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر پٹرول اور ڈیزل مہنگا اور ڈالر کوبھی آئی ایم ایف کی شرائط پر کھلا چھوڑا ، صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن آئینی مسئلہ ہے اگر آئین کے تحت انتخابات اپریل میں ہونا ہیں تو ہو جا ئیں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کبھی نہیں چاہا ایک روپے کا بوجھ عوام پر ڈالا جائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف شرائط کو پورا کرنے کیلئے کیا ہے ڈالر کو بھی آئی ایم ایف کی شرائط پر کھلا چھوڑا مفتا ح اسما عیل جو فیصلہ کرتے رہے وہ حکومت کا ہی ہوتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کو توڑا معا ہدہ ٹوٹنے کی بنا پر اب آئی ایم ایف رعایت دینے کو تیا ر نہیں۔ الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی، اکتوبر 2023میں ہی عام انتخابات ہوں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن آئینی مسئلہ ہے اگر آئین کے تحت انتخابات اپریل میں ہونا ہیں تو ہو جا ئیں گے الیکشن کرادیتے ہیں لیکن پھر بھی یہ مہم جو ئی کریں گے ہمیں قبول نہیں یہ لوگ ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم جوئی کر رہے ہیں جب بھی الیکشن ہوں گے ہم تیار ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے کیا فواد چوہدری پر 20کلو ہیروئن ڈالی ہے ہم نے کیا فواد چوہدری پر جھوٹا مقدمہ بنا یا ہے فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیان دیا یہ حقیقت ہے ان کے خلاف مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کرایا جبکہ فواد چوہدری اپنے بیان پر قائم ہے اس لیے عدالت جانے اور وہ جانیں لیکن میں اس بات کی گارنٹی دیتا ہوں کہ فواد کے ساتھ قانون کے دائرے میں رہ کر برتائو کیا جا ئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں