46

انتظامیہ آٹا بحران پرقابوپانے کیلئے اقدامات اٹھائے

فیصل آباد ( پ ر) مرکز ی انجمن تاجران رٹیل کریانہ اینڈ جنرل مرچنٹس ایسوسی ایشن ( ر جسٹرڈ )سٹی ڈسٹرکٹ فیصل آباد کا ہنگامی اجلاس ز یر صدارت ضلعی صدر محمد اعجاز بیگ منعقد ہو ا جس میں اراکین جنرل کونسل اور منیجنگ کمیٹی نے خصو صی شرکت کی ۔صاحب صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک کی طرف سے ضلع بھر میں سستے آٹے کے 80 کے قریب ٹرککنگ پوائنٹ لگائے گئے ۔جبکہ بہتری کی بجا ئے باپردہ خواتین اور بزرگ شہری سستے آٹے کے حصول کیلئے خوار ہو رہے ہیں۔ ضلعی جنرل سیکر ٹری ملک خورشید انو ر کھوکھر نے حاضرین کو بتایا کہ کر یانہ سٹوروں پر سرکاری آٹے کے تھیلوں کی فراہمی طلب کے مقابلے میں نہایت کم کی جارہی جس سے بحر ا ن سنگین ہوتا جا رہا ہے ،چیئرمین حاجی اللہ رکھا شہزاد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر آٹا بحر ان پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں