58

اوور چارجنگ کرنے پر 11افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الائیڈ ہسپتال انتظامیہ ان ایکشن’ پارکنگ فیس کے نام پر لوٹ مار کرنے والے ٹھیکیدار اور اس کے11 کارندوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایم ایس ایڈمن الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر عماد ایوب شاہ کو اطلاع ملی تھی کہ سائیکل سٹینڈ پر ٹھیکیدار اور اس کے کارندے ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے حکومت کے مقرر کردہ ریٹ سے ڈبل سے بھی زائد فیس وصول کر رہے ہیں جس پر الائیڈ ہسپتال انتظامیہ نے او پی ڈی کے ساتھ سائیکل سٹینڈ پر چھاپہ مارا تو ٹھیکیدار اسد حیات ولد حق نواز سکنہ جھنگ کے کارندے موٹرسائیکل کے دس روپے کی بجائے 20 روپے اور کار کے 30 روپے کی بجائے 50روپے تک وصول کرتے ہوئے پائے گئے۔ جس پر ٹھیکیدار اور ان کے کارندوں کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں