36

اگر ہم قو می ایشوزپراسی طر ح متحد ہو ں تو کشمیر کی آزاد ی دور نہیں ،وزیر اعظم

مظفر آباد (بیوروچیف ) وزیر اعظم محمد شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم قو می ایشوزپراسی طر ح متحد ہو ں تو کشمیر کی آزاد ی دور نہیں ،ہمیں قو می مفاد کیلئے سیا سی وابستگو ں کو بھلا کر ایک ہو نا ہو گا۔ آزادجمو ں کشمیر قا نو ن سا ز اسمبلی سے خطا ب اور آزاد کشمیر کی سیا سی قیا دت سے ملاقا ت میں وزیر اعظم محمد شہبا ز شریف کا کہنا تھا کہ ما ضی سے سبق سیکھتے ہو ئے آگے بڑ ھیں تو کشمیر ضر ور آزاد ہو گا ،کشمیر کی آزادی کیلئے معا شی طا قت بننا ہو گا ،کشمیر یو ں کی آزادی کیلئے با تیں نہیں عملی کر داراداکر نا ہو گا ،75سا ل سے کشمیر کا مسئلہ حل کیو ں نہ ہو ا؟اس سوال کا جو اب تلاش کر نا ہو گا ، 2019میں مو دی نے کشمیر کی خصو صی حیشیت کو چھینا ،پا کستا ن نے ہمیشہ کشمیر کا ز کی با ت کی ،ان کیلئے آواز اٹھا ئی ،پا کستا ن ،ہمیشہ کشمیر یو ں کے سا تھ انکی جد وجہد میں شا نہ بشا نہ رہے گا ،قا ئد اعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پا کستا ن کی شہ رگ ہے ، جو اہر لا ل نہرو نے کہا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ار ا دیت دلو ائیں گے ،بھا رت ظلم کے با وجو د کشمیر یو ں کے جذبہ حق خو داراد یت کو ما ندنہیں کر سکا ،بھا رت نے کشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے ، سا ت دہا ئیو ں سے بھا رت کشمیر میں مظلم کی داستا ن رقم کر رہا ہے ،دنیا کے ہر عورم پر کشمیر یو ںپر ڈھا ئے جا نے وا لے بھا رتی مظا لم کو بے نقاب کیا ۔پا کستا ن کا بچہ بچہ کشمیر یو ں کی آزادی کی جد وجہدمیں انکے سا تھ ہے ،کشمیر ی بھا ئیو ں کی جد وجہد میں انکے سا تھ ہمیشہ شا نہ بشا نہ رہیں گے ،کشمیر اورفلسطین کے حل کیلئے سفا رتی کو ششیں تیزکر نا ہو نگی ،دنیا بھر کے مسلما ن کشمیر یو ںکیلئے دعا کر تے ہیں کشمیر یو ں کے جذبہ آزادی کی جد وجہد جلد رنگ لا ئے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں