32

ایم ایس سول ہسپتال نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ نے حکومت پنجاب کی طرف سے فری علاج معالجہ کی سہولیات کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا، ایمرجنسی’ او پی ڈی’ انڈور میں زیرعلاج مریضوں کے مفت ایکسرے’ الٹرا سائونڈ ‘ سی ٹی سکین کے ٹیسٹ کروانے کیلئے ڈائریکٹر ایمرجنسی’ ڈی ایم ایس او پی ڈی کے تمام اختیارات ایم ایس نے اپنے پاس رکھ لئے، ڈائریکٹر ایمرجنسی اور ڈی ایم ایس کے فری ہونے کے باوجود ایم ایس کے کائونٹر دستخط کروانے لازمی قرار’ ایم ایس ڈاکٹر آصف سلیمی کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی’ ڈائیلسز’ ڈینگی’ انڈور کے ٹیسٹ فری کر رہے ہیں جبکہ او پی ڈی ٹیسٹوں کے لئے فیس ادا کرنا ہو گی ۔ ہسپتال کا عملہ مبینہ طور پر ملی بھگت سے مریضوں سے رقم لینے کے بعد افسران سے فری ٹیسٹ کرواتے تھے۔ اس اقدام کو روکنے کیلئے او پی ڈی ٹیسٹ فری کرنے کیلئے قدم اٹھایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں