38

ایم پی اے منتخب ہو کر عوام کی محرومیاں دور کرونگا ‘ راشد محمود المعروف سدھے میاں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل اورپاکستان تحریک انصاف کے انشاء اللہ متفقہ امیدوار PP-117میں میاں راشد محمود المعروف سدھے میاں نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے اورعوامی خدمت کے جذبہ کے تحت ہی میں PP-117سے ا لیکشن لڑوں گا’انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سنی اتحا د کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا او رپاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے اورانشاء اللہ میں ایم پی اے منتخب ہوکر ان کے اعتماد پرپورا اتروں گا’میاں راشد محمودالمعروف سدھے میاں نے مزید کہا کہ مجھے علاقہ بھر میں تمام برادریوں کے سرکردہ افراد’سیاسی وسماجی شخصیات اورتاجررہنمائوں کی مکمل تائیدوحمایت حاصل ہے’عوام کی محرومیاں دورکرنے کیلئے میں ان سب کو ساتھ لیکر چلوں گا اوردیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے PP-117میں جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا کر دم لونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں