47

اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو وقفے وقفے سے چیک کیاجائے

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرفیصل عباس مانگٹ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف،ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل، سی او ایجوکیشن، ایم ایس ڈی ایچ کیو وٹی ایچ کیوز ہسپتال اور دیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے،اجلاس میں ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنرفیصل عباس مانگٹ نے ضلع بھر میں ڈینگی کے انسداد کے سلسلے میں انسدادی کاروائیوں کی تفصیلات کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیزن میں ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کے لئے موثر اقدامات جاری رہنے چاہیے تاکہ ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہو سکے، انہوں نے کباڑ خانوں،ٹائر شاپس،قبرستانوں،پودوں کی نرسریوں اور دیگر مشتبہ جگہوں پر بھی گہری نظر رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ شہریوں کی آگاہی کے لئے موثر اور نتیجہ خیز مہم جاری رہنی چاہیے،آخر میں انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں معمولی سی غفلت یا کوتاہی کے متحمل نہیں ہوسکتے، ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس میں تعطل نہیں آنا چاہیے اور اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو وقفے وقفے سے چیک کیا جائے تاکہ کوئی جگہ کلیئرنس کے بغیر نہ رہے، ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں غیر حاضر اور فیک ڈینگی ایکٹیوٹیز نہ کرنے والے محکموں سے وضاحت طلب کرنے کے احکامات جاری کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں