فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری و امیدورا ین اے 96رائے شاہجہان کھرل ، امیدوار پی پی 101رائے امتیاز اشرف کھرل،پی پی 100کے امیدوار رائے وقاص اسلم کھرل نے کہاکہ بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتں عوام کیلئے وبال جان ہیں،عوام کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے تیر کے نشان پر مہر لگا کر 8فروری کو پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائیں11جنوری کو چیئرمین کا فقیدالمثال استقبال ہوگا۔ملک کو مفلوج اور حکومت کو مقروض کرنیوالے کس منہ سے حکمرانی کے امیدوار بن رہے ہیں؟ملک اقتصادی بدحالی اور بدامنی کی لپیٹ میں، صورت حال یہی رہی تو خدانخواستہ کوئی بڑا سانحہ ہو سکتا ہے۔
20