فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے وفد نے ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق باجوہ اور ڈویژنل صدر حاجی محمد اسلام کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔چیئر مین حاجی محمد الطاف،سر پرست اعلیٰ چوہدری اشرف گجر، جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی،سیکر ٹری فنانس میاں اسد یوسف،محکمہ لیبر،سوشل سیکورٹی، ای او بی آئی، محکمہ ماحولیات اور دیگر اداروں کے افسران بھی اس موقعپر موجود تھے۔ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے ڈی سی کو بتایا کہ ملکی معاشی بحران ،بھٹہ انڈسٹری کے زوال کے باوجود بھی ضلع فیصل آباد کے بھٹہ مالکان نے اپنی لیبر کو فارغ نہیں کیا اور انہیں روزگار فراہم کر رہے ہیں ۔حکومت پنجاب کے احکامات اور ضلعی انتظامیہ کی ہدائت پر بھٹہ مالکان نے زمینی حقائق کے مطابق اپنی لیبر کی اجرتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا ہے حالانکہ بھٹہ انڈسٹری اس وقت بحرانوں کی زد میں ہے کوئلہ کی قلت ہے اور اس کی قیمتیں اس قدر زیادہ ہیں کہ فیصل آباد کے 70فیصد بھٹے بند ہو چکے ہیں ۔پختہ اینٹوں کی سیل نہ ہونے کے برابر ہے ۔
43