24

بیشمار خواتین کھانے فروخت کرکے ہزاروں روپیہ کما رہی ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کھانے پکانے کا ہنر جاننا ہر عورت کی خواہش اور روزی کمانے کا بہترین ذریعہ ہے،وہی عورت گھر میں سب سے ممتاز اور باعث عزت ہوتی ہے جو کھانے بنانے میں اپنی مثال آپ ہو، نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول، سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد کوکنگ کورس اختتامی تقریب سے حاجی بلال نور انصاری نائب چیف پیٹرن، محمد ارشد قاسمی سیکرٹری، محمد یوسف ، حافظہ صباتبسم، یاسمین حمید، سمیرا زاہد،مس زینب، مس ارم اورمس سحرش نے خطاب کیا، اس موقعہ پر کورس میں شرکت کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے،نائب چیف پیٹرن حاجی بلال نور انصاری نے کہا کہ ہر روز کیا پکایا جائے یہ وہ سوال ہے جو ہر روز ہر گھر میں ہوتا ہے، نت نئے اور ذائقہ دار کھانے ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہیں،مبارکباد کی مستحق ہیں کوکنگ کورس میں کھانے پکانے کا ہنر سیکھنے والی طالبات جنہوں نے ہر گھر کی بنیادی ضرورت کا علم حاصل کر کے اپنے آپ کو دوسروں سے ممتاز کر لیا ہے،یہ وہ اولین ایک عورت کی ذمہ داری ہے کہ اس نے اپنے گھر کو کس طرح جنت بنانا اور اپنے آنے والے کل میں گھر کی مالکہ بننا ہے، اس کے لیے سلیقہ شعاری، کھانے بنانے میں اپنی مثال آپ ہونا بنیادی ضرورت ہے، جس میں جس قدر کمال ہو گا وہ عورت اسی قدر سب گھر والوں کی نظر میں ذی وقار اور صاحب عزت ہوتی چلی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں