42

بے گناہوں کا خون بہانا کسی مذہب میں قابل قبول نہیں

فیصل آباد (پ ر) انجمن تاجران کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود نے کہا ہے کہ بیگناہو ں کا خون بہانا کسی بھی مذہب میں قا بل قبول نہیں،دشمن قوتیں ملک میں خون کی ہولی کھیل رہی ہیں ، بدامنی کی خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا،موجودہ دہشتگردی کی نئی لہر پاکستان کے امن وامان کیخلا ف گہری ساز ش ہے۔انہو ں نے کہا کہ پشاور مسجد میں بم دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے، معا شی عدم استحکام کے بعدملک کیخلاف طاغو تی اور سامراجی طا قتیں اپنے آلہ کا روں کے ذریعے گھیرا تنگ کر تی جا رہی ہیںپاکستانی عوام کو متحداور ا یک جان ہو کراس ساز ش کامقابلہ کر نا ہو گا بصور ت دیگر پاکستان کو نا قابل تلا فی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں