47

تجارت بڑھانے کیلئے برآمد کنندگان کی مشاورت سے معاہدے کرنے کی ضرورت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر خرم طارق صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی صنعتی ترقی اور برآمدات میں اس کے کلیدی کردار کے پیش نظر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی آئندہ حکمت عملی میں فیصل آباد کو زیادہ اہمیت دی جائے تاکہ اس شہر کے برآمدی پوٹینشل سے بھر پور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے TDAP کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زبیر موتی والا سے خصوصی ملاقات کے بعد کہی۔ انہوں نے کہا کہ روایتی منڈیوں کے ساتھ ساتھ غیر روایتی منڈیوں کو پاکستانی برآمدات بڑھانے کی اشد ضرورت ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے فیصل آباد چیمبر سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع حکمت عملی طے کرنے کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں