گو جرہ (نامہ نگار)تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے چک نمبر300ج ب میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے داخلی اور خارجی راستوں پر آنے اور جانے والے افراد کی تلاشی لیتے ہو ئے چیکنگ کی اوران کے قومی شناختی کارڈ کی چیکنگ کے علاوہ بائیو میٹرک تصدیق کی جبکہ کرایہ داروں کے کوائف بھی چیک کئے گئے پولیس نے عوام الناس کو مشکوک افرادپر خصوصی طورپر نظر رکھنے اور بروقت پولیس کو آگاہ کر نے کی ہدایت کی پولیس نے اس دوران غیر قانونی طور پر سلنڈروں کی ری فلنگ کر نے والے محمد جاوید کو رنگے ہاتھوں قابو کیا اور اس کے قبضہ سے سلنڈر وآلات وغیرہ برآمد کر لئے مذیدکارروائی شروع کر دی۔
53