68

جارح مزاج اعظم خان کی شاندار بیٹنگ کے بعد گلوکاری کے بھی چرچے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کمنٹیٹرز ثناء میر اور زینب عباس کے ساتھ ایک پروگرام میں دلچسپ گفتگو کی۔پروگرام میں زینب عباس نے اعظم خان سے فرمائش کی کہ آپ گانا گاتے اپنی کارکردگی کے حوالے سے کوئی ایک لائن سنا دیں۔اعظم خان نے عاطف اسلم کے گانے کی ایک لائن گائی،اب تو عادت سی ہے مجھ کو ایسے جینے میں۔جس پر زینب عباس اور ثناء میر نے کہا کہ اب تو عادت ہو گئی ہے اعظم خان کو چھکے مارنے کی۔اعظم خان نے اپنی فارم کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایسی فارم بہت کم لگتی ہے ، میرا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل8)کافی زبردست جارہا ہے ۔اعظم خان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر پر آ کر رنز بنانا مشکل ہوتا ہے ،پریشر میں جتنا خود پر قابو رکھیں گے ٹیم کو اس کا فائدہ ہوگا۔ میچ ونر بننے کے لیے میچ کو آخر تک لے جانا بہت ضروری ہے ۔ اعظم خان نے کہا کہ جس طرح انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو بہتر کیا ہے اس ہی طرح وہ اپنی فٹنس کو بہتر کریں گے ، اس بات کا احساس ہے کہ فٹنس میں کچھ ایشوز ہیں جس پر محنت کر رہا ہوں۔جارح مزاج بیٹر کا کہنا تھا انہوں نے پوری دنیا میں لیگ کرکٹ کھیلی ہے لیکن سب سے زیادہ کیربیئن پریمیئر لیگ میں انجوائے کیا کیوں کہ وہاں کنڈیشنز آسان نہیں ہوتیں اور مزہ اس وقت آتا ہے جب مشکل کنڈیشنز میں پرفارم کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں