جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) زائرین کو ایئر پورٹ جدہ سے حرم مکی پہنچانے کے لیے مفت بس سروس فراہم کی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ ٹرمینل 1 سے مسجد الحرام تک زائرین کے لیے مفت بس سروس کا منصوبہ زیرغور ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفت بس سروس سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے، جبکہ سعودی شہریوں کو بس سروس سہولت کے لیے قومی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکی زائرین کو’اقامہ کارڈ’ پیش کرنا ہوگا۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ٹرمینل 1 سے ہر دو گھنٹے پر بس حرم شریف کے لیے چلائی جائے گی۔
51