37

جماعت اسلامی اپنے جھنڈے اورمنشور کیساتھ انتخابات میں حصہ لے گی

فیصل آباد(پ ر)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر حافظ محمدنویداعوان نے کہا ہے کہ جماعت ا سلامی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ کہ انتخابی عمل میں ا پنے جھنڈے اور منشور کے ساتھ حصہ لیا جائے گا، ملک میں سیاسی بحران ہے اور اس وقت موجودہ اور سابق حکومت میں کوئی فرق نہیں ان کی پالیسیاں یکساں ہیں لیکن نعرے الگ لگ ہیں اور یہ سب عوام کو ایک دفعہ پھر لالی پاپ دینے کے چکروں میں ہیں، لیکن اس دفعہ لوگ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اس کی بجائے عوام جماعت اسلامی کو حکومت سازی کا مینڈیٹ دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں