گوجرہ(نامہ نگار )مختلف حادثات میں خاتون سمیت پانچ افرادشدید زخمی ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ احمد آباد ٹائون گوجرہ کے اسماعیل کی اہلیہ شمیم بی بی اپنے بیٹے عثمان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوارچک نمبر284ج ب سے گوجرہ آرہی تھی کہ ٹوبہ روڈپر مخالف سمت سے آنیوالے والے تیز رفتارکیری ڈبہ نے انہیں ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئی ۔علاوہ ازیں کوسٹرنمبر8636ایل او ٹی گوجرہ سے فیصل آباد جارہی تھی کہ پینسرہ روڈ کے چک نمبر83پلی کے قریب ٹرک نمبر324ٹی ایل وائی سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میںانجم بشیر،ذوالفقار علی، ادریس سکنہ چک نمبر208گ ب شدیدزخمی ہو گئے جبکہ چک نمبر351ج ب کامحمد عمر کھیتوں میں ٹریکٹر کے زریعے کام میں مصروف تھاکہ اچانک ریکٹرکا ٹائی راڈ کھل گیا اوروہ ٹریکٹر سے گر کرشدیدزخمی ہو گیا۔شدید زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔
49