فیصل آباد (پ ر)پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت میں اضافے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا لوگ غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں’ مہنگائی میں بھی اضافہ سے عام لوگوں کی مشکلات بڑھا دیں ہیں’ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلئے مناسب منصوبہ بندی کرے’ ان خیالات کا اظہارچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک امین پرویز نے حسن ٹمپرموبائل ہائوس ڈی گرائونڈ کے افتتاح کے موقع پر کیا’ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار نظر نہیں آرہیں اس وقت پاکستان میں ٹیکس کے نظام میں اصلاحات وقت کا اہم تقاضا ہے ٹیکسوں کی ریکوری میں ہونیوالی کرپشن کو روکنے کیلئے فکس ٹیکس کا نظام رائج کیا جائے تاکہ کرپشن سے ملک کو پاک کرنے کیساتھ ساتھ احسن طریقہ سے ریکوری کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے ‘ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان جن معاشی حالات سے دو چار ہے ان حالات میں اگر پاکستانی تاجروں کو ریلیف فراہم کیا جائے اور جو مراعات حکمران طبقہ دیگر ممالک کو دینے کیلئے پَر تول رہا ہے اس سے آدھی مراعات پاکستانی تاجروں کو دی جائیں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط نہ ہو۔
39