فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں معاشی بہتری کا عمل آئندہ چند ماہ تک شروع ہو جائے گا اِس لئے غیرملکی سرمایہ کاروں کو ابھی سے یہاں صنعتیں لگانے کی تیاری شروع کر دینی چاہیے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے پاکستان اور نئی منڈیوں کیلئے سپین کی کمپنی ٹوری سڈ (TORRECID)کے ایریامینیجر مسٹرویسنٹ گنر سے ملاقات کے دوران کہی۔ ا س موقع پر پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ا یکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین کا شف ضیاء بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ا س وقت پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر شدید د بائو ہے اور بین الاقوامی لین دین کے سلسلہ میں ڈا لر کی قلت کا سامنا ہے لیکن یہ بحران جلد ختم ہونیوالا ہے اِس لئے غیر ملکی سرمایہ کا ر و ں کو ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی تاکہ وہ بر و قت فیصلوں سے بہترین منافع کما سکیں۔ انہو ںنے کہا کہ پا کستا ن مالی مشکلات کے باوجود 230 ملین لوگوں کی بہت بڑی منڈی ہے۔ ا نہو ں نے سرامک ٹائلوں کے حوالے سے اس کمپنی کی کارکردگی کو سراہا۔
40