فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زائد دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے فوگ اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیاں سڑکوں پر مت لائیں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی سے بچا میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے زائد دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں اور سموگ کے حوالے سے منعقدہ ایک واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام ایک مقامی کالج کے اشتراک سے کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں شرکا نے شرکت کی جنہوں نے سموگ اور فوگ کے حوالے سے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے اس موقع پہ سی ٹی او فیصل آباد نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور سٹی پولیس آفیسر ڈی ائی جی کامران عادل کی ہدایات اور ویثرن کی روشنی میں سٹی ٹریفک پولیس حالیہ فوگ اور سموگ کے حوالے سے نہ صرف آگاہی مہمات جاری کیے ہوئے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں بھرپور کاروائیاں بھی عمل میں لا رہی ہے۔
10