40

ذخیرہ اندوزی میں ملوث آڑھتی کی ضمانت خارج

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)ذخیرہ اندوزی میں ملوث آڑھتی کی ضمانت خارج’اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد اور محکمہ فوڈ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی پر کاروائی کرتے ہوئے آڑھتی نور احمد کا گودام سیل کیا جس میں گندم کے 22 سو تھیلے موجود تھے نور احمد پر تھانہ منڈی صادق گنج میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد ملزم نے ایڈیشنل سیشن جج منچن آباد سے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی گزشتہ روز سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج منچن آباد نے ملزم کی ضمانت خارج کر دی محکمہ فوڈ کی جانب سے فوڈ سپروائزر محمد یوسف مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں