کنجوانی(نامہ نگار)رشتہ کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص قتل،خاتون سمیت نو افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں547عنائت کے چک کے رہائشی فلک شیر گروپ اور منیر کے مابین رشتہ کا تنازعہ چلا آ رہا تھا کہ جمعہ کے وقت ان کا آمنا سامنا ہو گیا اور بات تو تکار سے ہوتی ہوئے تصادم کا روپ دھار گئی تصادم میں فائرنگ اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں فلک شیر گروپ کا 35سالہ عمر دراز فائر لگنے سے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ محمد عارف،یاسین،نصیر ولد فلک شیر اور فلک شیر اقوام شیخ شدید زخمی ہو گئے جبکہ منیر گروپ کے منیر ،فضل عباس،ولی محمد، صدی احمد اور خاتون ملکہ بھی زخمی ہو گئے اطلاع پر پولیس تھانہ گڑھ کے ایس ایچ او آصف نواب طورنے چوکی انچارن عامر فرحان اور عملہ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے لیا اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر کنجوانی بھجوا دیا گیا جہاں پر ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد نے نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سید علی ناصر رضوی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
19