ساہیوال(بیورو چیف)ساہیوال عارف والا چوک بیرون لاری اڈا کرپشن کا گڑھ بن گیا جگہ جگہ بنایا گیا غیرقانونی ویگن سٹینڈ کے نام پر لاکھوں روپے ماہانہ اکٹھا کرنے کا انکشاف لاری اڈا اور گردونواح میں جعلی مشروبات اور فروٹ فروشوں سے روزانہ کی بنیاد پر بھتہ لینے کا انکشاف نہر کنارے ڈی ایچ اے کی طرف سے بنائے گئے گرین بیلٹ پر لگائے گئے پرائیویٹ مسافر بسوں کے بکنگ کاؤنٹر حکومت محکمہ پی ایچ اے جانب سے نہر کنارے بنائے گئے خوبصورت گرین بیلٹ کی تباہی کا سبب بن گئے تمام دھندا انتظامیہ میٹروپولیٹن کارپوریشن۔محکمہ پی ایچ اے اور ٹریفک پولیس کے زیر سایہ جاری ہے ۔ساہیوال ڈی کلاس اڈوں میں فیصل آباد کے لیے اڈہ بارہ سو روپے فی ویگن چیچہ وطنی اسٹینڈ کے لئے فی ویگن 550 اڈہ وصول کیا جاتا ہے ٹریفک پولیس کے لیے منتھلی وصول کی جاتی ہے فیصل آباد کے لیے فی ویگن 1500چیچہ وطنی کے لیے فی ویگن 1200منتھلی وصول کی جاتی ہے عارف والا چوک سگنل پر کھڑی کر کے ویگن بھرنے کے لئے 500 ویگن وصول کیا جاتا ہے
39