فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد سید خالد محمود ہمدانی نے ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون انسپکٹر وحید شاہد کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی سب انسپکٹر محمد صدیق چیمہ کو ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون تعینات کر دیا جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ یاد رہے کہ انسپکٹر وحید شاہد تین ماہ کی رخصت پر جانے کے بعد سیٹ خالی ہوئی تھی۔
44