31

سردی سے بچنے کیلئے آگ جلا کر سونے والے 4افراد جھلس گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سمن آباد کے علاقہ مظفرکالونی میں سردی سے بچائو کیلئے لگائی جانیوالی آگ کی لپیٹ میں آکر باپ بیٹے سمیت 4افراد بری طرح جھلس گئے۔ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابوپاکر زخمیوں کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا’ مظفرکالونی گلی نمبر19کے رہائشی 40سالہ جواد نے سردی سے بچنے کیلئے لکڑیوں کوآگ لگا کر کمرہ میں رکھی ہوئی تھی کہ اچانک چنگاری بسترپرگرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرہ کواپنی پلیٹ میں لے لیا اس دوران آگ کی زد میں آکر چالیس سالہ جواد اس کا 19 سالہ بیٹاطیب’ 38سالہ عباس ولد ناصر اور28سالہ عزیزہ ام حبیبہ دخترعبدالرحمن بری طرح جھلس گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں