لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں سرکاری محکموں میں افطار پارٹیوں کا اہتمام کرنے پر پابندی عائد کردی ،مہمانوں یا سرکاری محکموں کے وفود کو سرکاری تحائف نہیں دیئے جائیں گے تاہم غیر ملکی وفود اور مہمان اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن میں محکموں کو عوامی پیسے کے استعمال میں انتہائی سادگی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مہمانوں یا سرکاری محکموں کے وفود کو سرکاری تحائف نہیں دیئے جائیں گے، غیر ملکی وفود اور مہمان اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
48