45

سرگودھا میں سرکاری واجبات کے نادہندگان کیخلاف کارروائیاں

سرگودھا (بیوروچیف)ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا عاصمہ اعجاز چیمہ کی نگرانی میں محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن بھر میں کرپٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنک کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کرپٹ عناصر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا رہاہے۔ تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان ولد عبدالرحیم خان سکنہ محلہ چاہ چمنی بھکر نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاعاصمہ اعجاز چیمہ کو درخواست دی کہ سائل کی درخواست عابد اے ایس آئی تھانہ سٹی بھکر کے پاس زیر دریافت ہے جس کو داخل دفتر کرنے کے لیے عابد اے ایس آئی 10ہزاررشوت طلب کر رہا ہے۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے شہزاد فیض، سرکل آفیسر’اینٹی کرپشن بھکر کو ریڈ کرنے کا حکم دیا شہزاد فیض، سرکل آفیسرنے فیاض احمد ، سول جج دفعہ 30 کی نگرانی میں ریڈ کر کے عابد مگسی ، اے ایس آئی تھانہ سٹی بھکر کو10ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں