سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا میں سیوریج کا مسئلہ گھمبیر ہوتا جارہا ہے اگر فی الفور توجہ نہ دی گئی تو آنیوالے دنوں میں پورا شہر جوہڑ کا منظر پیش کریگا کالونیوں میں حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی کالونیز جس کیلئے سیوریج کی منظوری کارپوریشن سے نہیں لی جاتی اسے سیل کردیا جائے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران بلاک نمبر 2 سرگودھا کے صدر میاں محمد عمران نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سیوریج کا مسئلہ کالونیوں سے نکل کر اب بلاکوں تک ہوتا جارہا ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں سیوریج کے نکاس کیلئے دس ارب روپے کی لاگت بھی کم پڑ جائیگی گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں میاں محمد عمران نے کہا کہ عملے کی کمی کو دور کرنے پر توجہ نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے ہر گزرتا دن شہریوں کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے۔
26