فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سابق ضلعی ناظم رانا زاہد توصیف نے ملک بھر میں آٹے کی قلت ‘ قیمتوں میں اضافہ اور سستے داموں آٹا کی عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل میں حکومت کی سراسر ناکامی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ملک میں پہلے ہی مہنگائی اپنے عروج پر ہے سستے آٹا کے حصول کیلئے غریب عوام کی لمبی قطاریں حکومت’ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی ناکامی ہے’ پنجاب حکومت حکومت سستے آٹا کی وافر مقدار کو یقینی بنائے ایسا لگتا ہے کہ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے قطعی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ اس وقت عوام آٹا کے حصول کیلئے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں سندھ میں ایک غریب محنت کش کی موت حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے اگرچہ حکومت دعویدار ہے کہ آٹا بحران پر قابو پا لیا جائے گا مگر اس کے باوجود عملی اقدامات نہیں کئے جا رہے کیونکہ غریب لوگ سستے آٹا کے حصول کیلئے موت کے منہ میں جا رہے ہیں اور ملک میں افریقہ جیسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے ضروری ہے کہ پنجاب حکومت تمام اضلاع کی رجسٹرڈ شاپس پر آٹا کے تھیلوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور آٹا قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔
51