فیصل آباد (پ ر) مسلم لیگ (ن) خواتین یوتھ ونگ کی ڈویژنل صدر و سابق ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ پاکستان کے مشکل وقت میں سعودیہ عرب کی جانب سے پاکستان کی امدادا خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپنے دور حکومت میں کرپشن کے سکینڈل چھوڑنے والوں نے سوشل میڈیا پر ملک کو ڈیفالٹر قرار دینے کی بھرپور مہم چلائی اور پاکستانیوں کو خوف و حراس میں دھکیلنے کی ناکام کوشش کی ۔ سعودیہ عرب کی جانب سے امداد کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کی ساری کی ساری سازش ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تمام دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے میں جس قدر محنت کی تھے ۔ (ن) لیگ کے اقتدار میں آتے ہی دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو بحال کیا گیا ۔ اور سعودی کی جانب سے امداد کا اعلان اس دوستی کو ثبوت ہے ۔
59