43

سعید غنی گھر کی سیٹ ہار گئے

اسلام آباد (بیوروچیف)کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جو بڑے بڑے برج الٹے ہیں ،ان میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی بھی شامل ہیں۔سعید غنی اور ان کا خاندان کئی دہائیوں سے کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں آباد ہیں، اسی علاقے سے سعید غنی رکن صوبائی اسمبلی بھی ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع جنوبی کے چنیسر ٹاؤن کی یوسی 3 سے سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو چیئرمین کے لیے میدان میں اتارا تھا،خلاف توقع فرحان غنی کو جماعت اسلامی کے شاہد فرمان نے شکست سے دوچار کیا،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے شاہد فرمان نے چار ہزار ایک سو پچپن ووٹ لے کر ضلع جنوبی کے چنیسر ٹاؤن کی یوسی 3 سے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں